مولانا وصی اللہ مدنی ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم منتخب

28 نومبر, 2020

سدھارتھ نگر/ کیئر خبر/ محبوب عالم سلفی
اگست کے اواخر میں جماعت کے معروف عالم دین شیخ عبدالمنان سلفٓی رحمہ اللہ کے اچانک رحلت کی وجہ سے جہاں جامعہ سراج العلوم السلفیہ، جھنڈا نگر کو کافی نقصان پہنچا، وہیں جماعتی و تنظیمی طور پر بھی کافی خسارہ ہوا۔ شیخ رحمہ اللہ چوں کہ ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ کے ناظم اعلیٰ کے عہدے پر فائز تھے۔ آپ کے انتقال کے بعد نظامت کی جگہ خالی ہوگئی تھی، جسے پرُ کرنا بھی ضروری تھا، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے نئے ناظم کے انتخاب میں ذرا تاخیر ہوئی۔ بالآخر اب ماحول سازگار ہونے پر ذمہ دارانِ ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے باہمی مشورے سے گذشتہ 26 نومبر 2020 ء بروز جمعرات نئے ناظم کے انتخاب کے لیے صدر دفتر، سول لائن تتری بازار، سدھارتھ نگر میں بعدِ نماز ظہر ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں ضلع کے تمام حلقوں سے اراکین مجلس شوریٰ و عاملہ حاضر ہوئے، صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی کے ناظم اعلیٰ شیخ شہاب الدین مدنی بطور مشاہد لکھنؤ سے تشریف لائے۔
مجلس کی صدارت امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر شیخ محمد ابراہیم مدنی اور نظامت کے فرائض قائم مقام ناظم شیخ وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے نبھائی۔
مولانا محمد بشیر سلفؔی کی تلاوت کلام پاک سے مجلس کا آغاز ہوا، اس کے بعد مولانا وصی اللہ مدنؔی نے تمام معزز ارکان شوریٰ کا استقبال کرتے ہوئے ضلعی جمعیت کے سابق ناظم اعلیٰ شیخ عبدالمنان سلفی رحمہ کی ہمہ جہت خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور شرکائے مجلس سے ان کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی، اس کے بعد یکے بعد دیگرے صدر مجلس مولانا محمد ابراہیم مدنی اور مشاہد شیخ شہاب الدین مدنی نے اپنے بیش قیمت توجیہی و رہنما کلمات پیش کئے، بعد ازاں ارکان شوریٰ نے عہدہ نظامت کے لیے تین نام پیش کیے:
1- شیخ وصی اللہ عبدالحکیم مدنؔی
2-شیخ عبدالرحیم امینی
3-شیخ مطیع اللہ سلفؔی
شیخ عبدالرحیم امینیٓ پرنسپل مدرسہ دار الہدیٰ، یوسف پور نے عہدے سے دست برداری اختیار کرتے ہوئے اپنا نام واپس لے لیا۔ بعدہ اختلاف رائے کی وجہ سے شیخ شہاب الدین مدنؔی اور شیخ عبدالرحیم امینیٓ صاحبان کی نگرانی میں ووٹنگ ہوئی، بعد نمازِ عصر شیخ شہاب الدین مدنؔی صاحب نے مسجد میں تمام حاضرین کے سامنے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ارکان شوریٰ نے کثرت رائے سے عہدۂ نظامت کے فرائض انجام دینے کے لیے شیخ وصی اللہ عبدالحکیم مدنؔی کو منتخب کیا ہے، انتخابی عمل اور اعلان نتائج کے بعد ضلعی جمعیت کے امیر، صوبائی جمعیت مشرقی یوپی کے ناظم اعلیٰ اور جمعیت اہل حدیت حلقہ نوگڑھ کے امیر نے اپنے قیمتی پند و نصائح میں فرمایا کہ آپ لوگ اخلاص و للٰہیت اور باہمی تعاون کے ساتھ جمعیت کے تمام کاز کو فروغ دیں۔
نو منتخب ناظم مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنؔی کو جمعیت اہل حدیت مشرقی یوپی کے ناظم مولانا شہاب الدین مدنی، جمعیت حلقہ بانسی سے مولانا عبدالرب سلفی، مولانا عبد الرحمان اثری، ماسٹر جاوید احمد، جمعیت حلقہ ڈومریا گنج سے مولانا عبدالمنان مفتاحی، مولانا محمد صدیق انواری، مولانا عبدالستار، مولانا محمد اسرائیل سلفی، جمعیت حلقہ اٹوا سے مولانا محمد ابراہیم مدنی، مولانا فخرالدین ریاضی، مولانا شبیر احمد مدنی، جمعیت حلقہ شہرت گڑھ سے مولانا شفیع اللہ مدنی، مولانا جمشید عالم سلفؔی، مولانا سعود اختر سلفی، مولانا تاج الدین سراجی، مولانا عبدالسميع سلفی، جمعیت حلقہ بڑھنی سے مولانا عبدالرشید مدنی، مولانا محمد اسلم مدنی، مولانا شرافت حسین سلفی،مولانا مطیع اللہ مدنی ،مولانا خالد رشید سراجی، جمعیت حلقہ بسکوہر سے مولانا حمیداللہ ندوی، مولانا عبدالحفيظ ندوی،جمعیت حلقہ نوگڑھ سے مولانا غیاث الدین سلفی، مولانا عبدالرحیم امینی، نیپال سے مولانا محمد نسيم مدنی، مولانا ضیاء الرحمن عبد السلام سلفی، ڈاکٹر عبدالغنی القوفی، مولانا مشہود سراجی، مولانا عبدالقيوم مدنی، مولانا عبدالخبیر زاہد آزاد، مولانا محمد جیش مکی، مولانا قمرالزماں سراجی ،مولانا محبوب عالم سلفی، ارشد رشید مکی، مولانا شیر خاں جمیل احمد عمری، مولانا صلاح الدین سراجی وغیرہم کے علاوہ ان کے دیگر اخوان واحباب اور تلامذہ نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا ہے۔
اللہ مولانا موصوف کو کماحقہ جماعت وجمعیت کی خدمات سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
واضح رہے کہ نو منتخب ناظم اعلیٰ شیخ وصی اللہ عبدالحکیم مدنی جماعتی حلقے میں کسی تعارف کے محتاج نہیں، آپ جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ کے فیض یافتہ ہیں، کئی کتابوں کے مصنف و مرتب ہیں، جامعہ سراج العلوم السلفیہ اور کلیہ عائشہ صدیقہ جھنڈا نگر کے سینئر استاد ہیں، شیخ کو جمعیت و جماعت سے کافی لگاؤ اور دلچسپی ہے اور کچھ کر گزرنے کا جذبہ اور حوصلہ رکھتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں خلوص و للہیت کے ساتھ جماعتی کاز کو آگے بڑھانے کی توفیق دے اور تمام ذمہ داران کو باہمی اخوت و ہمت سے جماعتی مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق بخشے۔ آمین!

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter