ممتاز قلم کار وصحافی اور عالم دین مولانا عزیز الحق عمری نے داعئ اجل کو لبیک کہا

2 دسمبر, 2020

مئو ناتھ بھنجن/ کیئرخبر

شمالی ہند کی مشہور دینی درسگاہ جامعہ اثریہ دارالحدیث مئو کے سابق شیخ الحدیث ، اردو وہندی کےممتاز قلم کار وصحافی۔ مفسر اور معروف عالم دین مولانا عزیز الحق عمری صاحب کا طویل علالت کے بعد بعمر 81 سال آبائی وطن مئو یوپی میں گزشتہ شام انتقال ہوگیا۔انا لله وانا إليه راجعون

امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند مولانا اصغر علی مدنی کی پریس ریلیز کے مطابق

مولانا عزيز الحق عمری صاحب ایک باصلاحیت عالم دین تھے ۔انہوں نےجامعہ عالیہ عربیہ مئو،جامعہ رحمانیہ بنارس اور جامعہ دارالسلام عمر آباد وغیرہ جامعات میں ممتاز اساتذہ کرام سے اکتساب فیض کیا اور جامعہ عالیہ عربیہ،مدرسہ فیض العلوم سیونی مدھیہ پردیش اور جامعہ اثریہ دارالحدیث مئو میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ ان کی علمی نگارشات جریدہ ترجمان،آثار جدید،نوائے اسلام وغیرہ رسائل وجرائد کی زینت بنتی رہیں۔آپ نے کئی اہم کتابوں کے ہندی میں ترجمہ کیے۔آپ کے زور خطابت سے بھی بندگان الہی نے فائدہ اٹھایا۔اآپ جماعت و جمعیت اور ملت کے بڑے اثاثہ تھے۔آج افسوس کہ جماعت وملت ایک کہنہ مشق مولف ومترجم مدرس ومقرر اور صحافی سے محروم ہو گئی۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے،خدمات کو قبول کرے،جنت الفردوس کا مکین بنائے ,پسماندگان ومتعلقین کو صبر جمیل کی توفیق بخشے اور جمعیت وجماعت کو نعم البدل عطا فرمائےآمین۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter