نمرتا شریسٹا نے مس نیپال 2020 کا خطاب اپنے نام کر لیا

7 دسمبر, 2020

کاٹھمانڈو/ کییر خبر  

نمرتا شریسٹا کو ہفتے کے روز منعقدہ  مس نیپال کے 25 ویں ایڈیشن میں مس نیپال ورلڈ 2020 کا تاج پہنایا گیا۔

کٹھمنڈو کے ہوٹل پارک ولیج میں منعقدہ میلہ کے عظیم الشان فنالے  میں شریسٹھا نے ‘مس نیپال’ کا تاج  ۲۰ دیگر حسیناوں کو شکست دیکر اپنے نام کیا۔ مس نیپال پروگرام کے چیئرمین دیوکار راجکر نے شریسٹا کو مقابلہ حسن کا فاتح قرار دیا۔ مس نیپال 2019 انوشکا نے شریسٹا کی تاج پوشی کی۔

شریسٹا کو  250،000 روپے نقد اور ایک سکوٹر سے نوازا گیا۔ اسی طرح ساندھیا شرما کو مس نیپال انٹرنیشنل قرار دیا گیا اور سوپریہ شریسٹا نے مس نیپال ارتھ کا اعزاز اپنے نام کیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter