نئى دهلى/ ايجنسى
بھارتی کسان رہنماؤں نے حکومت کےساتھ ہونے والے آج کے مذاکرات منسوخ کردیئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں3 نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج آج 14 ویں روز بھی جاری ہے۔
کسان رہنماؤں اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی گزشتہ رات میٹنگ کے باوجود ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
اس حوالے سے کسان رہنما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صرف قوانین کی منسوخی کے لیے حکومتی تحریری تجویز پر غور کیا جائے گا۔
کسان رہنما نے کہا کہ زرعی قوانین پر حکومت کی تحریری تجویز ملنے پر اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی کے مضافات میں بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ہے، بھارتی کسان کئی دنوں سےدہلی جانے والی مختلف ہائی ویز پر موجود ہیں۔
آپ کی راۓ