خلائی مخلوق موجود ہے، اسرائیلی سائنسدان کا دعویٰ

10 دسمبر, 2020

تل أبيب/ ايجنسى

اسرائیل کے اسپیس سیکیورٹی کے سابق سربراہ نے خلائی مخلوق کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 87 سالہ جنرل حائم اشاد اسرائیلی وزارتِ دفاع کی اسپیس ڈائریکٹوریٹ کے سابق سربراہ اور پروفیسر ہیں۔

حائم اشاد نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کئی سال سے کہکشائی فیڈریشن سے تعلق رکھنے والی خلائی مخلوق سے رابطے میں ہیں۔ خلائی مخلوق کے ساتھ تعاون میں مریخ پر خفیہ زیرِ زمین اڈہ بھی شامل ہے۔

اسرائیلی سائنس دان نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کو خلائی مخلوق کی موجودگی سے آگاہ کرنے والے تھے لیکن انہیں ایسا کرنے سے روک دیا گیا۔

صدر ٹرمپ کو ایسا کرنے سے کہکشائی فیڈریشن نے روکا تاکہ دنیا میں ہسٹیریا نہ پھیلے۔

حائم اشاد نے مزید دعویٰ کیا کہ خلائی مخلوق کا خیال ہے کہ انسانیت کو ابھی مزید ارتقائی مراحل سے گزرنے کی ضرورت ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter