دبئی، جسم فروش خواتین کے گروہ کا تعلقات بنانے سے انکار پر نائیجیرین فٹبالر پر حملہ

15 دسمبر, 2020

دبئی/ ايجنسى

دبئی میں جسم فروش خواتین کے ایک گروہ نے جسمانی تعلقات بنانے سے انکار کرنے پر نائیجیرین فٹ بالر پر حملہ کردیا۔ دبئی کے علاقے نائف میں جسم فروش خواتین نے 26 سالہ نائیجیرین فٹ بالر کو جسمانی تعلقات بنانے کی پیش کش کی اور انکار کرنے پر اسے زدو کوب کرنے کے بعد لوٹ لیا ۔ نائجرین فٹ بالر پارکنگ میں کھڑی اپنی گاڑی کی جانب جارہا تھا جب یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اسے جسمانی تعلقات بنانے کی پیش کش کی جسے اس نے ٹھکرا دیا۔اس موقع پر خاتون نے فٹ بالر کو دھکا دیا جس کے بعد 10 خواتین کے گروہ نے اس پر حملہ کرکے سارا مال لوٹ لیا۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق خواتین کے گروہ نے نائجیرین فٹ بالر سے سونے کی زنجیر ، ایک مہنگی گھڑی اور 3715 درہم لوٹے ۔

متاثرہ شخص نے پہلے تو خوف کے مارے اس واقعے کا ذکر کسی سے نہ کیا تاہم بعد ازاں وہ نائف کے پولیس سٹیشن میں واقعے کی رپورٹ درج کروانے کے لیے واپس آیا ۔

پولیس نے فٹ بالر کو لوٹنے والی خواتین میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے جس پر جسم فروشی اور ڈکیتی کی وارداتوں کا الزام عائد کیا گیا۔ خاتون کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جس کے بعد اسے ملک بدر کردیا جا ئے گا ، 33 سالہ خاتون پر 6655 درہم جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، اس گروہ کے دیگر ارکان کو تاحال پکڑا جانا باقی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter