جدہ/ايجنسى
سعودی عرب کے مغربی شہر جدہ میں خواتین کے پہلے اسپورٹس کلب کا قیام عمل میں آگیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خواتین کا پہلا ایکسپریس اسپورٹس کلب جدہ کے علاقے العزیزیہ کی غرناطہ اسٹریٹ پر فٹنس ٹائم کے تحت قائم کیا گیا ہے۔
آٹھ سو مربع میٹر پر پھیلے اس کلب میں جدید ترین فٹنس اور اسپورٹس کے آلات نصب کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مملکت میں فٹنس ٹائم کے عنوان سے اس وقت 136 مراکز قائم ہیں جہاں کھیلوں کی سرگرمیوں کے علاوہ جسمانی ورزش اور مختلف قسم کے انڈور گیمز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
آپ کی راۓ