سعودی عرب ڈیجیٹل شعبے میں مہارت رکھنے والے 10 ممالک میں شامل

18 دسمبر, 2020

رياض/ ايجنسى

عالمی اقتصادی فورم کے تحت عالمی تقابلی رپورٹ میں سعودی عرب کو ڈیجیٹل مہارت استعمال کرنے والے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی شہری ڈیجیٹل مہارتوں میں دنیا کے 10 بہترین ممالک کے شہریوں میں سے ایک ہیں۔ مملکت نے ڈیجیٹل ناخواندگی ختم کرنے کے لیے ایک عرصے سے جو مہم چلا رکھی ہے اس کا نتیجہ اب سامنے آرہا ہے اور اسے دنیا میں یہ اعزاز ملا ہے۔

سعودی حکومت نے اپنے شہریوں میں ڈیجیٹل ناخواندگی کے خاتمے اور اسے فروغ دینے کے لیے چار مختلف ادارے قائم کر رکھے ہیں۔

شہریوں میں ڈیجیٹل سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گیے جن میں ملک گیر مہم کے علاوہ مختلف عمر کے لوگوں کے لیے متعدد کورسز بھی شامل تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter