کٹھمنڈو کا درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرا

18 دسمبر, 2020

کٹھمنڈو/ کئیر خبر
وادی کٹھمنڈو سمیت پہاڑی و میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے لگی ہے۔

آج جمعہ کو وادی کٹھمنڈو میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں سال وادی میں اب تک کا یہ سب سے کم درجہ حرارت ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو کٹھمنڈو کا کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ ہائڈروولوجی اینڈ میٹرولوجی کے مطابق ، وادی میں لوگوں کو گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال زیادہ سرد موسم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پچھلے سال 18 دسمبر کو وادی کھٹمنڈو کا کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

ماہر موسمیات ورون پؤڈیل نے بتایا کہ ‘موسمی اثر’ کی وجہ سے کٹھمنڈو وادی کا درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے-
اگرچہ وادی میں روزانہ دھوپ نکل رہی ہے، لیکن یہاں کے لوگ شام کو شدید سردی کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع جملہ میں آج سب سے کم درجہ حرارت منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter