آسٹریلیا کے خلاف بھارت دنیائے کرکٹ کے ساتویں کم ترین اسکور پر ڈھیر

19 دسمبر, 2020

ایڈیلیڈ/ ایجنسی

بھارتی ٹیم کی ایڈیلیڈ میں شرمناک کارکردگی پر جہاں دُنیا بھر کے لوگ اس ٹیم پر تنقید کر رہے ہیں تو وہیں بھارتی شہری بھی اس کام میں پیچھے نہ رہے اور اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کے لیے سوشل میڈیا کا رُخ کرلیا اور میمز کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔

واضح رہے کہ لمبے لمبے رنز کے ریکارڈ قائم کرنے والی بھارتی ٹیم ایڈیلیڈ میں آسٹریلین بولرز کے آگے ڈھے گئی، دوسری اننگز میں 36 رنز پر پوری ٹیم ڈریسنگ روم پہنچ گئی، آسٹریلیا نے میچ 10 وکٹ سے جیت لیا۔

آسٹریلیا کے خلاف بھارت دنیائے کرکٹ کے ساتویں کم ترین اسکور پر ڈھیر ہوگیا۔ ٹیسٹ میچ کی کسی بھی اننگز میں سب سے کم اسکور نیوزی لینڈ کا ہے۔

نیوزی لینڈ نے 1955ء میں انگلینڈ کے خلاف 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔

آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم اپنے کم ترین اسکور 36 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

دنیائے کرکٹ میں بھارت کے علاوہ کم ترین اسکور ز کی فہرست میں نیوزی لینڈ سرفہرست ہے۔

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ایک اننگز میں سب سے کم 26 رنز بنائے تھے ۔

اس سے قبل 1896 مین جنوبی افریقا کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 30 رنز پر پویلین لوٹی تھی ،ا س ریکارڈ کو 59 برس بعد نیوزی لینڈ نے توڑ دیا تھا ۔

نیوزی لینڈ نے 1902ء میں انگلینڈ کے خلاف 36 رنز اسکور کیے تھے جبکہ ساوتھ افریقا کی ٹیم کا کم ترین اسکور 30 اور 35رنز رہا ہے۔

آسٹریلیا کا کم ترین اسکور 36 رنز ہے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم 43 کے اسکور پر پویلین لوٹ چکی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter