بریلی/ ایجنسی
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں لڑکی اور اس کے اہل خانہ شادی کے لیے پہنچے جہاں پہلے دھوم دھام سے شادی کی تیاریاں کی گئیں، شادی والے دن دولہا کے دوستوں نے دلہن کو رقص کرنے کے لیے زبردستی اسٹیج پر بلایا جس پر غصے میں آکر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔
دلہن کی جانب سے انکار کے بعد ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور دونوں خاندانوں کے درمیان لفظی گولا باری بھی ہوئی۔
دلہن کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو زبردستی رقص کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور جو شخص میری بیٹی کی عزت نہیں کرسکتا میں اس سے بیٹی کی شادی نہیں کرسکتا۔
دلہن کے انکار کے بعد دولہا اور اس کے اہل خانہ نے لڑکی کو شادی کے لیے منانے کی بھی کوشش کی تاہم دلہن نے نہ صرف شادی سے صاف انکار کردیا بلکہ پولیس میں جہیز کے معاملے پر دلہا کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔
پولیس کی مداخلت کے بعد دلہا نے لڑکی والوں کو ساڑھے 6 لاکھ روپے بھی ادا کیے جس کے بعد معاملہ ختم ہوا۔
آپ کی راۓ