ریاض/ ايجنسى
سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر کے جنوبی سمندر میں بارودی سرنگیں ہیں۔
ریاض سے جاری بیان میں سعودی فوجی اتحاد نے کہا کہ اتحادی فوج سمندر سے171 بارودی سرنگیں نکالنےمیں کامیاب ہوئی۔ سمندر سے برآمد ہونے والے بارودی سرنگیں ایرانی ساختہ ہیں۔
سعودی فوجی اتحاد نے مزید کہا کہ حوثیوں کی کارروائیاں بحیرہ احمر میں نقل وحمل کے لئے خطرناک ہیں۔ بحیرہ احمر کے باب المندب گزرگاہ سے بیشتر تجارتی جہاز گزرتے ہیں۔
آپ کی راۓ