کٹھمنڈو / کییر خبر
وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے صدر بیدیا دیوی بھنڈاری کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم کے سرکاری رہائش گاہ پر آج صبح کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں صدر بھنڈاری سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ممکنہ طور پر اولی کے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا کیونکہ آئینی ماہرین کے مطابق ، آئین میں پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا کوئی بندوبست نہیں ہے- وہیں کمیونسٹ و کانگریس کے لیڈران نئی اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کھ اولی نے دستور نیپال کا قتل کردیا –
آپ کی راۓ