وزیر اعظم اولی نے کیا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد وبدل؛ جانئے نئے وزراء کی تفصیل

26 دسمبر, 2020

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے ۔ نو نئے وزراء کو حلف دلایا گیا جبکہ دو وزراء کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بعد اولی کی حیثیت متنازعہ ہوکر رہ گئی ہے۔ ذیل میں موجودہ وزراء کی تفصیل حاضر ہے۔۔

‘وزراء کے نام اور ان کے مناصب’

کے پی شرما اولی؛ وزیر اعظم اور وزیر دفاع۔

ایشور پوکھریل؛ نائب وزیراعظم.

رام بہادر تھاپا؛ وزیر داخلہ.

بشنو پرساد پوڈیل ، وزیر خزانہ۔

پردیپ کمار گیوالی؛ وزیر برائے امور خارجہ۔

گنیش ٹھگونا؛ وفاقی امور اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے وزیر۔

کرشنا گوپال شریستھا؛ وزیر تعلیم ، سائنس اور ٹکنالوجی۔

ٹوپ بہادر رائیاماجھی؛ وزیر براۓ توانائی ، آبی وسائل اور آبپاشی۔

پدما کماری اریال؛ وزیر زراعت اور لائیو اسٹاک ڈویلپمنٹ۔

پربھو ساہ ، وزیر شہری ترقی۔

ہردیش ترپاٹھی؛ وزیر صحت و آبادی۔

لیکھ راج بھٹہ؛ وزیر براۓ صنعت ، تجارت اور سپلائی۔

پھانو بھکتا ڈھکال؛ وزیر ثقافت ، سیاحت اور شہری ہوا بازی۔

پریم آلے؛ وزیر جنگلات اور ماحولیات۔

گوری شنکر چودھری؛ وزیر محنت ، روزگار اور سماجی تحفظ۔

داوا لاما؛ وزیر یوتھ اینڈ اسپورٹس۔

شیو مایا ٹومباہمپے ، وزیربراۓ اصلاح اراضی ، کوآپریٹیو اور غربت کے خاتمے۔

منی تھاپا؛ وزیر براۓ پینے کے پانی۔

انفراسٹرکچر اینڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر بسنت کمار نیمبانگ۔

پربت گرونگ ، وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی۔

لیلا ناتھ شریستھا؛ وزیر قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور۔

جولی کماری مہتو؛ وزیر خواتین ، بچوں اور بزرگ شہری

وزرائے مملکت:

بیملا پیشوکرما؛ صنعت ، تجارت اور فراہمی کی وزارت میں وزیر مملکت۔

نوراج راوت؛ وزارت صحت و آبادی میں وزیر مملکت۔

رامبیر مانندھر؛ وزیر محنت ، روزگار اور سماجی تحفظ کی وزارت میں وزیر مملکت۔

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter