سعودی عرب: تیل اور گیس کے 4 نئے ذخائر دریافت

28 دسمبر, 2020

رياض/ ايجنسى

سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 4 نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔

وزیر توانائی نے سعودی قوم کو خوشخبری سنادی ہے کہ ملک میں تیل اور گیس کے 4 نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل اور گیس کے نئے ذخائر ظہران ،رفح اور الغوار کی آئل فیلڈز میں دریافت ہوئے ہیں۔

وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز کے مطابق دریافت تیل اور گیس کے ذخائربہت بڑے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے ہزاروں بیرل یومیہ خام تیل اور لاکھوں کیوبک فٹ یومیہ قدرتی گیس دستیاب ہوگی ۔

سعودی وزیر توانائی نے مزید کہاکہ آرامکو نئے تیل اور گیس کے ذخائر کے حجم کا درست تعین کرنے میں مصروف عمل ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter