ویانا / ایجنسی
آسٹریا میں بوائے فرینڈ کی جانب سے شادی کی پیشکش پر لڑکی 650 فٹ بلند پہاڑی سے نیچے گر پڑی۔
پرسکون پہاڑ پر لڑکے کا اپنی محبوبہ کو پرپوز کرنا مہنگا پڑگیا۔
ہوا کچھ یوں کہ آسٹریا سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نوجوان نے اپنی 32 سالہ گرل فرینڈ کو پروپوز کرنے کے لیے ایک پہاڑی کا انتخاب کیا، اس پہاڑ پر پہنچنے کے لیے انہیں ایک دن ٹریکنگ بھی کرنا پڑی۔
ٹریکنگ کے بعد دونوں جب فیلکرٹ نامی پہاڑی پر پہنچے تو لڑکے نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کی اور جیسے ہی لڑکی نے شادی کے لیے ہاں کی تو اچانک اس کا پاؤں پھسلا اور وہ 650 فٹ پہاڑی سے نیچے جا گری۔
لڑکی کا پاؤں جیسے ہی پہاڑی سے پھسلا تو اس کے دوست نے اس کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور وہ بھی لڑکی کے ساتھ پہاڑی سے نیچے جا گرا، مگر لڑکے نے گرتے وقت کسی چٹان کو پکڑ لیا اور اس کی گرل فرینڈ 650 فٹ نیچے جاگری، خوش قسمتی سے دونوں بچ گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق دونوں کو متعدد چوٹیں آئی ہیں لیکن جوڑے کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
آپ کی راۓ