روس، 20 ہزار سال پرانا برفانی دور کا گینڈا دریافت

3 جنوری, 2021

ماسکو (ایجنسی) سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی سائبیریا میں مقامی لوگوں کو ہزاروں سال پہلے محفوظ ہوچکے ایک گینڈے کا جسم ملا ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ گینڈا 20سے 50 ہزار سال پہلے یہاں رہا ہو گا۔گینڈے کی باقیات کا جائزہ لینے والی سائنسدان ویلری پلوٹنیکو نے روسی میڈیا کو بتایا کہ مرنے کے وقت اس گینڈے کی عمر تین سے چار برس کے لگ بھگ تھی اور اس کی موت ممکنہ طور پر ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی۔یہ گینڈا شمال مشرقی روس میں یاکوتیا کے ابی سکی علاقے میں برف کے میدان پگھلنے کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔اون سے ڈھکے اس گینڈے کے بیشتر اندرونی اعضا محفوظ ہیں جس کے بعد اس کا شمار اس خطے میں اب تک بہترین طریقے سے محفوظ ہوئے جانوروں میں ہونے لگا ہے۔ماہرین اس گینڈے کا مزید مطالعہ کرنے کے لیے اسے آئندہ ماہ لیبارٹری بھیجیں گے۔ماہرین برف کی سڑکیں بننے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ وہ باقیات کو یکسوسک شہر لے جاسکیں، جہاں سائنسدان نمونے لیں گے اور ریڈیو کاربن تجزیے کریں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter