کٹھمنڈو / کئیر خبر
نیپال اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات رکھتا ہے، وہ ہمیشہ مساویانہ سلوک کا قائل رہا ہے؛ ہم کسی کے چھوٹے بھائی نہیں؛ ہمارا رقبہ کم ہے تو اس کا مطلب نہیں کہ کوئی ہم کو کمتر سمجھے؛ یہ باتیں وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے دارالحکومت کٹھمنڈو میں سرکاری رہائش گاہ میں زی نیوز کے سدھیر چودھری کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہیں- انہوں نے کہا کہ نیپال اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات رکھتا ہے۔ وہ ہندوستان اور چین کے مابین ثالثی کے لئے تیار ہے ، کیونکہ نیپال نے ہمیشہ خطے میں امن اور ترقی کی حمایت کی ہے ، اور وہ کسی کو بھی اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
اولی نے کہا کہ نیپال اور ہندوستان کے مابین تعلقات ایک بڑے اور چھوٹے ملک کی حیثیت پر نہیں بلکہ مساویانہ خودمختاری والی ریاستوں پر مبنی ہیں۔ اور بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ طاقتور کا مطلب یہ نہیں کہ کمزور ملک کے علاقوں پر اپنا تسلط قائم کر لے-وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ سرحدی تنازعہ کو بھارتی فریق کے ساتھ شواہد اور باہمی مفاہمت کی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔
آپ کی راۓ