بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز 1-2 سے جیت لی

19 جنوری, 2021

برسبین/ ايجنسى

برسبین ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا کر سیریز 1-2  سے اپنے نام کرلی۔

بھارت نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر 4 میچوں پر مشتمل سیریز 1-2  سے اپنے نام کر لی ہے۔

آسٹریلوی باؤلرز بڑے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور بھارتی کھلاڑی دوسری اننگز میں جم کرکھیلے۔ شُب مین گل نے 91 رنز بنائے، پنٹ نواسی رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلیا نے بھارت کو 328 رنزکا ہدف دیا تھا، بھارت کے شُب مین گِل نے 91 اورپجارا نے 56 رنزکی اننگز کھیلی۔بھارت کے وکٹ کیپر پنت کی بیٹنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 369 اور دوسری اننگز میں 294 رنز بنائے۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 336 رنز اسکور کیے اور دوسری اننگز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 329 رنز بنا کر فتح حاصل کی۔

خیال رہے کہ کپتان ویرات کوہلی پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد ہی بچے کی پیدائش کی وجہ سے وطن واپس لوٹ گئے تھے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد امیش یادو اور محمد شامی انجری کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ یہ فتح اس لحاظ سے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ بھارت 32 سال کے طویل عرصے کے بعد پہلی ٹیم نے جس نے آسٹریلیا کو مضبوط برسبین کا قلعہ فتح کیا ہے کیونکہ آسٹریلیا کو آخری بار 1988 میں اس میدان پر شکست ہوئی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter