نیپالی پارلیمنٹ کی تحلیل کے خلاف سڑک پر نمونہ اسمبلی اجلاس

20 جنوری, 2021

کٹھمنڈو / کئیر خبر
نیپالی پارلیمنٹ کی تحلیل کے خلاف سڑک پر نوجوانوں نے قومی اسمبلی کا ایک ماڈل اجلاس منعقد کیا۔

نیپالی ٹین ایج طلبہ لیڈروں کے زیر اہتمام بدھ کے روز کٹھمنڈو میں قومی اسمبلی کا ایک ماڈل اجلاس منعقدکر اپنا احتجاج درج کرایا –

نمونہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ ایوان نمائندگان کی تحلیل غیر آئینی اور غیر سیاسی تھی۔ انہوں نے ایوان نمائندگان کی فوری بحالی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

نیپال ٹین لیڈرس کے انیشیٹر/ وشال کے سی نے کہا کہ آئین کو پامال کیا گیا ہے اس لئے چوکنا رہنے کے احساس کے ساتھ قومی اسمبلی کا ایک ماڈل اجلاس منعقد کیا گیا ۔

شرکاء کا موقف تھا کہ عدالت عظمیٰ پارلیمنٹ کی تحلیل کو غیر آئینی قرار دے اور وزیر اعظم کو اس حرکت پر استعفیٰ دینے کے لئے کہے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter