نئى دهلى/ ايجنسى
بھارت کے آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے نے خود کے ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے 13 لاکھ فوجیوں میں سے آدھے فوجی سخت ترین ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2008 سے 2020 کے دوران بھارتی فوج کے 1900 سے زائد فوجی اپنی جان لے چکے ہیں۔
اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ وہ خود بھی ڈپریشن کا شکار ہیں۔
جنرل ایم ایم نروانے نے اعتراف کیا کہ میں بھی دباؤ کا شکار ہوں، لیکن جلد ہی اپنی بات کو مزید بڑھانے کے بجائے انہوں نے ڈپریشن کو اچھی چیز قرار دیا۔
بھارتی آرمی چیف کے مطابق اسٹریس برا نہیں ہوتا، اسٹریس ہونے سے اچھا کام بھی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج میں ذہنی دباؤ سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
آپ کی راۓ