نیپال نے آج سے باضابطہ کووڈ -١٩ ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کی

27 جنوری, 2021

کٹھمنڈو / کئیر خبر

نیپال نے آج بدھ کے روز سے باضابطہ طور پر کووڈ -١٩ ویکسی نیشن مہم شروع کی ہے۔ وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے سرکاری رہائش گاہ بلواٹار سے اس مہم کا افتتاح کیا۔

نیپال کا منصوبہ ہے کہ پہلے مرحلے میں کووڈ -١٩ کے خلاف برسر پیکار فرنٹ لائن کارکنان کو ٹیکہ لگائیں۔

نیپال کو بھارت سے 10 لاکھ مفت ویکسین ملی ہے۔ ماہرین صحت نے نازک حالات میں مبتلا افراد کو ویکسین نہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹر ساگر کمار راج بھنڈاری ، سکراج اسپتال ٹیکو کے ڈائریکٹر ہندوستان کے "کوویشیلڈ” ویکسین کا پہلا ٹیکہ لینے والے شخص بن گئے۔ ملک کے تمام صوبوں میں ٹیکہ کاری مہم کی شروعات ہوچکی ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter