کٹھمنڈو/ کییر خبر
کھٹمنڈو کے یلو پگوڈا ہوٹل کے اجلاس ہال میں شمیم انصاری کی صدارت میں نیشنل مسلم کمیشن کے زیر اہتمام ایک مباحثہ اختتام پزیر ہوا۔ پروگرام "مسلم کمیونٹی کے حقوق اور مفادات کے تحفظ ” کے عنوان سے متعلق تھا- اس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے پی شرما اولی تھے لیکن صحت کی خرابی کی وجہ سے وزیر خزانہ بشنو پوڈیل کو نمائندہ کے طور پر بھیجا-
کمیشن کے چیئرمین شمیم انصاری کے مطابق حکومت کے ذریعے مدارس کی ڈگری کو تسلیم کرنے ، اساتذہ کے انتظام اورمدارس کے انفراسٹرکچر اور تمام سرکاری اداروں میں مسلمانوں کی حصہ داری و سماویشی کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
مشہور سماجی کارکن سیما خان نے مسلم آیوگ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کورونا پیریڈ میں مساجد و مدارس کا معائنہ و جانچ غلط تھا؛ اس لیے کہ کسی اور دھرم کے مذہبی مقامات کی جانچ نہیں کی گئی- آیوگ کو مسلمانوں کی حقوق کے لیے کام کرنا ہوگا نہیں تو اس کی حیثیت محض ایک بیساکھی کی رہ جائے گی –
این ڈی ایس کے صدر مولانا نظر الحسن فلاحی نے موجودہ حکومت کو مسلم دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام سرکاری اداروں؛ کابینہ حتی کہ مسلم آیوگ کے ملازمین مسلمان نہیں ہیں؛ یہ تکلیف دہ ہے کہ جو حکومت سماویشی کی رٹ لگاتی ہے اسی نے سماویشی کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے- انہوں نے حکومت سے درخواست کی ایک گروہ ملک میں ہندو مسلم کو بانٹنے کی کوشش میں ہے انکی خلاف ایکشن لے کر ہم آہنگی کی فضا کو مسموم ہونے سے بچایا جائے –
مسلم اتحاد کے صدر اور کییر فاؤنڈیشن کے نائب صدر سراج فاروقی نے کہا مسلم آیوگ مسلمانوں کی امید ہے اور اسے ان امیدوں پر کھرا اترنے کے لیے انتھک محنت کرنی ہوگی-
جمعیت علماے نیپال کے جنرل سیکرٹری مولانا خالد صدیقی نے وزیر تعلیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کان کھول کر سن لیں اگر مدارس کی اسناد کو قابل اعتبار قرار نہیں دیا گیا تو یہ دیش پچھڑ جائے گا لوک سیوا آیوگ میں مسلمانوں کی لیے اب تک کلسٹر سسٹم کیوں نہیں نافذ کیا گیا؛ آیوگ کو حکومت طاقتور بنائے تبھی جاکر مسلمانوں کی مسائل حل ہونگے –
وزیر برائے بہبودی اطفال و خواتین جولی مہتو نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے تمام قسم کی کمزوریوں کو ختم کر کے مسلمانوں کو آگے لایا جاے-
وزیر برائے وفاقی امور گنیش ٹھگنا نے کہا آیوگ کو مضبوط کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے –
وزیر تعلیم کرشن گوپال شریستھا نے کہا ہم سب مثبت سوچیں مسائل حل ہونگے – آج قرآن کی آیات سنتے ہوئے محسوس ہوا کہ اللہ ہم کلام ہے- انہوں نے کہا مدرسہ تعلیم اردو زبان کو حکومت تسلیم کے لیے تیار ہے آپ حضرات تفصیلی خاکہ کے ساتھ وزارت میں آئیں میں اسکی منظوری دونگا – سیاسی گفتگو کرتے ہوئے کہا پرچنڈ پاپی کمینہ اور دھوکہ باز ہے – اس نے وزیر اعظم اولی کو ہر موقع پر دھوکہ دیا اس سے ساؤدھان رہیں – وزیر خزانہ بشنو پوڈیل نے وزیر اعظم اولی کا پیغام سنایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا –
آخر میں آیوگ کے صدر شمیم انصاری نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا –
پروگرام میں مشیر وزیر اعظم اصغر علی ؛ آیوگ ممبر وکیل محمد دین؛ آیوگ ممبر مرزا ارشد بیگ؛ کلام الدین مدنی؛ کییر فاؤنڈیشن کے صدر انور علی شاہ؛ عبد الصبور ندوی ؛ ڈاکٹر شمیم احمد؛ لال بابو کواری ؛ سمیت سیاسی رہنما ؛ سماجی قائدین ؛ و عمائدین شہر شریک تھے –
آپ کی راۓ