بھارت اترا کھنڈ : چمولی میں گلیشئر پھٹنے سے بھاری تباہی؛ خوفناک مناظر

8 فروری, 2021

نئی دہلی / ایجنسیاں
اتراکھنڈ کے چمولی ضلع کے جوشی مٹھ میں اتوار کو نندا دیوی گلیشئر کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ گیا ، جس کی وجہ سے دھولی گنگا ندی میں بڑے پیمانے پر سیلاب آگیا ۔ گلیشیئر ٹوٹنے سے کی وجہ سے چمولی ضلع میں بھاری تباہی ہوئی ہے۔ گلیشیئر دھنسنے کے پیش آنے والے قدرتی حادثے میں اب تک ٢٠٤ لوگ لاپتہ ہیں اور ١٨ لوگوں کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں ۔ آئی ٹی بی پی کے ترجمان وویک پانڈے نے ریسکیو آپریشن کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے دوسری ٹنل میں راحت اور بچاو کام تیز کریا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیں جانکاری ہے کہ تقریبا تیس افراد وہاں پھنسے ہوسکتے ہیں ۔ ایک ٹنل کو صاف کرنے کیلئے تقریب تین سو آئی ٹی بی پی کے جوان لگائے گئے ہیں ۔رشی گنگا دریا پر پاور پروجیکٹ کے ڈیم کا ایک حصہ ٹوٹ گیا ہے۔ گلیشیئر کے ٹوٹنے سے بڑی تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ پوری طرح سے الرٹ پر ہے۔ گلیشئئر ٹوٹنے کی وجہ سے الکنندا میں پانی کا بہاؤ کافی بڑھ گیا ہے۔ پانی کے تیز بہاؤ میں کئی گھروں کے بہہ جانے کا خدشہ ہے۔
آس پاس کے علاقے خالی کرائے جارہے ہیں۔ لوگوں سے محفوظ مقامات پر جانے کی اپیل کی جارہی ہے۔چمولی پولیس نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ ٹنل میں پھنسے لوگوں کیلئے بچاو اور راحت کے کام جاری ہیں ۔ جے سی بی کی مدد سے ٹنل کے اندر پہنچ کر راستہ کھولنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اب تک کل 15 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے اور الگ الگ مقامات سے ١٨ لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter