انگلینڈ نے جیتا پہلا ٹیسٹ ، چنئی میں 22 سال کے بعد ہارا ہندوستان

9 فروری, 2021

چنئی/ ايجنسى

چنئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ہندوستانی ٹیم کو 227 رنوں سے ہرا دیا ہے ۔ چنئی کے چیپاک میدان پر ٹیم انڈیا کو 22 سالوں کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ 420 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ٹیم انڈیا چوتھی اننگز میں صرف 192 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی ۔ ہندوستان کی جانب سے صرف وراٹ کوہلی ( 72) اور شبھمن گل (50) نے جدوجہد کا دم دکھایا ۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں جیک لیچ نے چار ، جیمس اینڈرسن نے تین جبکہ بین اسٹوکس ، جوفرا آرچر اور ڈٓم بیس نے ایک ایک وکٹ لیا ۔

قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں جوروٹ کی ڈبل سنچری کی بدولت 578 رنوں کا ہمالیائی اسکور بنایا تھا ، جس کے جواب میں ہندوستان اپنی پہلی اننگز میں ریشبھ پنت کے 91 رنوں کی اننگز کی بدولت 337 رن بنانے میں کامیاب رہا تھا ۔ جبکہ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم اشون کے سامنے نہیں ٹک سکی اور 178 رن پر ہی سمٹ گئی ۔

ہندوستان کو جیت کیلئے 420 رنوں کا ہدف ملا تھا ۔ تاہم ہندوستان اپنی دوسری اننگز میں 192 رن ہی بناسکا اور اس طرح انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے ۔
ہندوستان کی جانب سے دوسری اننگز میں روہت شرما نے 12 رن ، شبھمن گل نے 50 رن ، چتیشور پجارا نے 15 رن ، کپتان کوہلی نے 72 رن ، ریشبھ پنت نے 11 رن ، اشون نے 9 رن ، ایشانت شرما نے پانچ رن اور بمراہ نے چار رن بنائے ۔ اجنکیا رہانے اور شہباز ندیم اپنا کھاتہ کھولے بغیرہی پویلین لوٹ گئے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter