عظیم محقق و ممتاز عالم دین ڈاکٹر صغیر احمد مدنی نے داعی اجل کو لبیک کہا؛ بر صغیر کے علمی حلقوں میں غم کی لہر

15 فروری, 2021

لکھنؤ / کئیر خبر
موصولہ اطلاع کے مطابق عظیم محقق و ممتاز عالم دین ڈاکٹر صغیر احمد بن محمد حنیف المدنی رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ آج لکھنؤ میں دوران علاج اس دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے ۔ مولانا ضلع بلرامپور کے مشہور ومعروف علمی گاؤں شنکر نگر سے تعلق رکھتے تھے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں ہی کے دینی درسگاہ جامعہ نصرة الاسلام شنکر نگر سے حاصل کی جامعہ سلفیہ بنارس سے عالمیت اور فضیلت کی ڈگری حاصل کی بعدہ سعودی عرب کی مشہور یونیورسٹی الجامعة الإسلامية مدینہ منورہ سے عربی ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور سعودی اور متحدہ عرب امارات کے کئی یونیورسٹیز میں بحیثیت پروفیسر خدمات انجام دیں موصوف کی طبیعت کافی دنوں سے ناساز تھی ابھی چند دن پہلے ہی دبئی سے تشریف لائے تھے یہاں پہنچنے پر طبیعت زیادہ بگڑ گئی لکھنؤ کے ایک معروف و مشہور ہاسپٹل میں ایڈمٹ کیا گیا تقریباً دو مہینے سے آئ سی یو میں تھے-
مختصر تعارف :
آپ ضلع بلرام پور کے ایک علمی اور زرخیز گاؤں ” کٹرا شنکر ” میں پیدا ہوئے ۔
آپ نے تعلیم کا آغاز جامعہ محمدیہ نصرۃ الاسلام شنکر نگر سے کیا جبکہ متوسطہ کی تعلیم جھنڈا نگر نیپال میں حاصل کیا ۔
ثانویہ کی شہادت جامعہ رحمانیہ بنارس سے حاصل کیا۔
اور جامعہ سلفیہ بنارس میں تخصص کے سند سے بہرہ یاب ہوئے ۔
تخرج کے معا بعد جامعہ رحمانیہ بنارس میں مدرس کے عہدے پر فائز ہوئے
اس کے بعد جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے بی اے ۔ ایم اے ۔اور پی ایچ ڈی کی ڈگری سے سرفراز ہوئے۔
فراغت کے بعد متحدہ عرب امارات میں بحیثت داعی کے فریضہ انجام دیا ۔
کچھ دنوں کے بعد جامعۃ الامام محمد بن سعود میں منصب تدریس پر فائز ہوئے اس کے بعد جامعہ عجمان اور جامعہ الامام ریاض منتقل ہوئے اور ایک طویل مدت تک تدریس کا فریضہ انجام دیا۔
مؤلفات :
شیخ محترم ابن منذر رحمہ اللہ کی کتابوں کے متخصص ہیں اور ان کی درج ذیل کتابوں کی تحقیق بھی فرمائی ہے۔
1 – الإجماع – ایک جلد
2 – الاقناع – دو جلد
3 – الاشراف – دس جلد
4 – الأوسط – بارہ جلد
اس کے علاوہ بھی موصوف رحمه اللہ کی قلم سے بہت سے علمی شاہکار منصہ شہود پر آئے ہیں جن تذکرۃ درج ذیل ہے ۔
– نظام الأسرة في ضوء الكتاب والسنة
– العزة لله ولرسوله وللمؤمنين.
– الجهاد في سبيل الله ( غير مطبوع)
– مفتاح كنوز الحديث (غير مطبوع)
علاوہ ازیں کئی ایک بحوث و مقالات بھی آپ کے زیر قلم آئے ہیں ۔
مولانا کے انتقال سے بر صغیر کے علمی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے –
کیئر فاؤنڈیشن کٹھمنڈو نیپال کے کے صدر انور علی شاہ اور جنرل سیکریٹری عبد الصبور ندوی نے ڈاکٹر صاحب کے انتقال کو موت العالم موت العالم سے تعبیر کرتے ہویے کہا انکی رحلت سے امت ایک بڑے نقصان سے دوچار ہوئی ہے-
رب العزت! ان کی لغزشوں کو معاف فرماے اور اپنے فضل وکرم سے انہیں اپنے نیک بندوں میں شامل کرے-

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter