دنیا: کورونا وائرس سے اموات 24 لاکھ 20 ہزار سے متجاوز

16 فروری, 2021

اقوام متحده/ ايجنسى

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 97 لاکھ 28 ہزار 382 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 24 لاکھ 20 ہزار 352 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 28 لاکھ 67 ہزار 641 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 97 ہزار 782 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 42 لاکھ 88 ہزار 47 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 98 ہزار 203 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 83 لاکھ 17 ہزار 703 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 94 لاکھ 62 ہزار 875 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 928 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 83 لاکھ 56 ہزار 625 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 55 ہزار 840 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 9 لاکھ 25 ہزار 710 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 39 ہزار 895 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 98 لاکھ 66 ہزار 710 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 80 ہزار 979 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 40 لاکھ 99 ہزار 323 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 17 ہزار 396 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 40 لاکھ 47 ہزار 843 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 82 ہزار 226 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 34 لاکھ 69 ہزار 539 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 65 ہزار 449 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 30 لاکھ 86 ہزار 286 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 93 ہزار 835 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 27 لاکھ 29 ہزار 223 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 27 ہزار 562 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 25 لاکھ 94 ہزار 128 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 65 ہزار 949 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 23 لاکھ 46 ہزار 876 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 438 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 73 ہزار 46 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 84 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 788 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 958 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 47 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 64 مریض شفایاب ہو گئے۔ کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 380 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 824 ہو چکی ہے۔

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter