سپریم کورٹ کے ذریعے پارلیمنٹ بحالی کا فیصلہ جمہوریت پسندوں کی جیت: مولانا مشہود نیپالی

25 فروری, 2021

کرشنانگر/ کیئر خبر

نیپال کمیونسٹ پارٹی (سی پی این) کرشنا نگر اکائی اور نیشنل مدرسہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مشترکہ پروگرام میں پارلیمنٹ کی بحالی کے عدالت علیا کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے، پارٹی وسماجی کارکنوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

جامعہ سراج العلوم کے ریکٹر ڈاکٹر عبدالغنی القوفی کی لائبریری میں منعقدہ پروگرام کی صدارت سی پی این کرشنا نگر کے چیئرمین جاوید عالم نے کی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے لمبنی پردیش مدرسہ بورڈکے نائب صدر مولانا مشہود نیپالی نے وہاں موجود تمام حاضرین کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ نیپالی سپریم کورٹ نے جمہوریت کی لاج رکھ لی اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ اولی حکومت کا اقدام غلط تھا۔ انہوں نے اس دن کو یوم انصاف کے طور پر منانے کی اپیل بھی کی۔

نیشنل مدرسہ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبد الغنی القوفی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور عدلیہ کی جیت ہے۔

پروگرام کے مہمان خصوصی کیئر فاؤنڈیشن کاٹھمانڈو کے جنرل سکریٹری عبد الصبور ندوی نے منتظمین پروگرام کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ نیپال کی جمہوری تاریخ کا سنگ میل ہے۔ جمہوریت کی بقا کی سمت میں دیۓ گیۓ فیصلے نے سپریم کورٹ کے وقار اور قد کو بڑھایا ہے۔

اس موقع پر صحافی اور تجزیہ نگار صغیر خاکسار نے کہا کہ ہر ملک کی سیاسی تقدیر اس کے نیتا لکھتے ہیں چاہے بگڑ جاۓ یا سنور جاۓ۔ نیپالی سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک کو بچانے اور سنوارنے کا کام کیا ہے۔ گنیش پرساد بنجاڑے اور جاوید عالم نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

مولانا مشہود نیپالی ڈاکٹر قوفی اور سی پی این لیڈر جاوید عالم نے پروگرام کے مہمان خصوصی صحافی عبد الصبور ندوی کو دوشالہ اوڑھا کر انکی تکریم کی۔

پروگرام میں مولانا عبد النور سراجی ، مولانا عبدالرحمن مدنی؛ طفیل احمد ؛ مولانا ظہیر احمد بریلوی ، منظور احمد ، یوتھ لیڈر جمن خان ، وسیم خان ، صحافی اجے مشرا؛ شہباز خان اور دیگر  موجود تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter