أحمدآباد/ ايجنسى
بھارت میں 23 سالہ عائشہ نامی خاتون کا ندى میں ڈوب کر خودکشی کرنے سے قبل شوہر کو بھیجا گیا مختصر ویڈیو پیغام منظر عام پر آگیا۔
آخری ویڈیو پیغام میں خاتون خوشی کا دکھاوا کرنے کی کوشش کررہی ہیں اور اپنا تعارف کروانے کے بعد کہتی ہیں کہ میں جو بھی کچھ کرنے جارہی ہوں وہ صرف میرا فیصلہ ہے اس کا کسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
عائشہ اپنی آخری ویڈیو میں کہتی ہیں کہ ’میرے شوہر عارف آزادی چاہتے ہیں لہذا میں انہیں آزاد کررہی ہوں اور اللہ سے ملاقات کیلئے جارہی ہوں۔‘
عائشہ نے کہا کہ میں اللہ سے سوال کروں گی کہ آخر میری غلطی کیا تھی؟
انہوں نے کہا کہ میں ہواؤں کی طرح ہوں، بہنا چاہتی ہوں، میں خوش ہوں آج، مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا، مجھے نہیں معلوم کہ مجھے جنت ملے گی بھی یا نہیں۔
عائشہ کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر زیرگردش ہےجبکہ بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ عائشہ شوہر اور سسرال کے ہاتھوں جہیز کے مطالبے سے تنگ تھی۔
عائشہ کے والد کے مطابق انہوں نے 2018 میں بیٹی کی شادی عارف سے کی تھی، جو اس سے خوش نہیں تھا۔
آپ کی راۓ