مہراج گنج / شمیم عرفانی مدنی
بابا غلام شاہ راجوری یونیورسٹی ( کشمیر ) میں فیکلٹی آف عربک لینگویج اینڈ لٹریچر کے ڈین ( صدر ) ، مشہور شاعر،عربی و اردو کے معروف ادیب اور درجنوں علمی و ادبی کتابوں کے مولف ڈاکٹر شمس کمال انجم چار رکنی وفد کے ہمراہ کلہوئی ، مہراج گنج کا دورہ کیا آپ کے ساتھ آپ کے برادر محترم معروف قلمکار و صحافی جناب سہیل انجم ( نمائندہ وائس آف امریکہ ) بھی موجود تھے۔۔۔ اس دورہ میں اپ نے متعدد دینی اداروں کلیہ امام ابن القیم کلہوئی اقراء انٹر کالج کی زیارت کی اور مختلف موضوعات پر شرکاء مجلس سے تبادلہ ء خیال کیا اور اپنے والد گرامی ڈاکٹر مولانا انجم جمال اثری رحمہ اللہ کی متنوع الجہات شخصیت اور خدمات پر بھی گفت وشنید کی،آپ کے استقبال میں مولانا عبد الواجد فیضی حفظہ اللہ صدر مجلس الدعوة الإسلامية دہلی ، مولانا عبد الحق اشرف منگلپوری، مولانا عبد الرؤوف اثری پرنسپل اقرا کالج ، مولانا محمد ایوب انصاری، ماسٹر عبد الوحید انصاری ،مولانا عبد المالک اثری ، جناب عبد القادر صدیقی ، ماسٹر جمیل عرفانی و عبد العظیم بن عبد الرب رحیمی متعلم جامعہ اسلامیہ سنابل دہلی نیز ڈاکٹر فضل الہی موجود تھے۔ وفد نے زیر تعمیر مجمع الفاروق الخيري آزاد نگر کی بھی زیارت کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا
اسلامک پریچنگ کونسل کے ڈائریکٹر مولانا عزیز عمر سلفی نے اپنے گاؤں مگھولی میں وفد کا استقبال کیا۔
آپ کی راۓ