بھیکو چاچا انتقال کر گئے؛ جھنڈانگر ایک زندہ دل اور بے لوث خادم سے محروم

15 مارچ, 2021

جھنڈانگر/ کئیر خبر
موصولہ اطلاع کے مطابق آج صبح جامعہ سراج العلوم السلفیہ کے بے لوث خادم: خطیب الاسلام مولانا عبد الرؤف رحمانی رح کے خادم خاص جناب بھیک اللہ (بھیکو چاچا) انتقال کر گئے إنالله وإناإليه راجعون.
آپ ایک طویل مدت تک جامعہ و ذمہ دارانِ جامعہ نیز اہالیان جھنڈانگر کی خدمت میں مصروف رہے ، آپ کی خدمات نصف صدی سے زیادہ پر محیط ہیں ، آپ اساتذہ و طلباء سب سے بہت محبت و احترام سے ملتے تھے ، اپنی ذمہ داری بڑی محنت و لگن کے ساتھ نبھاتے تھے ، اگر کوئی طالب علم رات کو گیٹ بند ہونے کے بعد کبھی تاخیر سے آجاتا اور آپ کو آواز دیتا تو فوراً اٹھ جاتے اور گیٹ کھولنے سے پہلے نام وغیرہ پوچھ کو فوراً گیٹ کھول دیتے ، کبھی بھی چاہے دن ہو یا رات ہمیشہ اپنی ڈیوٹی پر لگے رہتے، جھنڈانگر کا ایک ایک فرد بھیکو چاچا کا مرید تھا اور وہ سب سے محبانہ برتاو کرتے تھے وہ مدارس اور ضرورتمندوں کا تعاون خوب کرواتے تھے اللہ آپ کی خدمات کو شرف قبولیت بخشے اور اعلی علیین میں جگہ دے –
کئیر فاؤنڈیشن کے صدر انور شاہ اور جنرل سیکریٹری عبد الصبور ندوی نے بھیکو چاچا کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ ہم ایک مشفق شخصیت سے محروم ہوگئے-
قارئین سے بھیکو چاچا کے لئے دعا ء مغفرت کی درخوست کی جاتی ہے.

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter