سعودی عرب میں ملازمت کے نئے قانون کا نفاذ/کفالت کا نظام ختم

15 مارچ, 2021

رياض/ ايجنسى

سعودی عرب میں ملازمت کا نیا قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے قانون کے بعد کفالت کا نظام ختم ہوجائے گا۔

اتوار سے نافذ ہونے والا ملازمت کا نیا قانون تین نکاتی ہے، جس کے 4 بڑے اہداف ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے قانون کے نفاذ سے مملکت میں کام کرنے والے تارکین وطن کو ملازمت کی تبدیلی کے اختیار سمیت مختلف سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کام کرنے والے 80 لاکھ سے زائد غیر ملکی براہ راست نئے قانون سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

نئے قانون میں غیر ملکی کارکن کو ایک کمپنی سے دوسری کمپنی میں ملازمت کی اجازت کے لیے شرائط رکھی گئی ہیں۔ جس کے تحت کوئی بھی غیر ملکی کارکن پہلے آجر سے دوسرے آجر کے ہاں ملازمت کا مجاز ہے تاہم ضروری ہے کہ نیا آجر ملازمت دینے کے لیے تیار ہو۔

غیر ملکی کارکن موجودہ آجر کی منظوری کے بغیر ملازمت کا مصدقہ معاہدہ ختم ہونے پر دوسرے آجر کے پاس ملازمت کا حق دار ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter