دو سعودی مصنوعی سیاروں کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا گیا

24 مارچ, 2021

قازقستان/ ايجنسى

سعودی عرب کے دو مصنوعی سیارے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیئے گئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق جمہوریہ قازقستان سے ایک روسی راکٹ میں سعودی مصنوعی سیاروں کو مدار میں بھیجا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی مصنوعی سیاروں میں سے ایک کا نام ’شاہین سیٹ‘ ہے جو کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ہے جبکہ دوسرے کا نام ’کیوب سیٹ‘ ہے جو کنگ سعود یونیورسٹی کا ہے۔

شاہین سیٹ سعودی عرب میں ڈیزائن اور تیار کردہ دو سیٹلائٹس میں سے ایک ہے جو فوٹو گرافی اور سمندری جہازوں کی ٹریکنگ کے لیے استعمال ہوگا۔

مجموعی طور پر 38 غیر ملکی سیٹلائٹس میں سے روسی سویوز راکٹ دبئی کے ’چیلنج ون‘ کو لے جا رہا ہے جو تیونس میں مکمل طور پر تیار کردہ پہلا مصنوعی سیارہ ہے۔

واضح رہے کہ سعودی مصنوعی سیارے 20 مارچ کو خلا میں بھیجے جانے تھے تاہم فنی مسائل کی وجہ سے یہ پروگرام ملتوی ہوگیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter