نئى دهلى/ ايجنسى
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش ظاہر کردی۔
یومِ پاکستان پر عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں نریندر مودی نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
انہوں نے اپنے خط میں یومِ پاکستان کی مبارک باد دینے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
بھارتی وزیراعظم نے اپنے خط میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نریندر مودی کا حالیہ دونوں میں عمران خان کے لیے یہ دوسرا پیغام ہے۔
وہ اس سے قبل پاکستانی ہم منصب کے کورونا وائرس کا شکار ہونے پر بھی نیک خواہشات کا اظہار کرچکے ہیں۔
اس سے قبل بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے بھی پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی کے نام یومِ پاکستان کی مناسبت سے تہنیتی پیغام بھیجا تھا۔
آپ کی راۓ