ریاض / ایجنسی
سعودی عرب میں اتوار 11 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند مملکت میں کہیں بھی نظر نہیں آیا۔ لہٰذا پیر 12 اپریل کو شعبان کی 30 اور یکم رمضان منگل 13 اپریل کو ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں موجود رویت ہلال کی کمیٹیوں نے رمضان کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کردی۔
یاد رہے کہ سعودی اعلیٰ عدالتی کونسل نے مقامی اور غیر ملکیوں سے اپیل کی تھی کہ اتوار 11 اپریل کو 29 شعبان کو رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔
قبل ازیں ماہرینِ فلکیات نے اس یقین کا اظہار کیا تھا کہ اتوار 11 اپریل کو سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی بھی ملک میں چاند نظر نہیں آئے گا۔
اس کے چلتے بر صغیر کے ماہرین فلکیات نے بھی شعبان کے ٣٠ کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ پہلا روزہ بھارت پاکستان بنگلہ دیش اور نیپال میں بدھ کو ہوگا-
آپ کی راۓ