بهارت: قرآن کریم کی 26 آیتوں کو ہٹانے سے متعلق عرضی خارج ، سپریم کورٹ نے وسیم رضوی پر لگایا بڑا جرمانہ

12 اپریل, 2021

نئی دہلی : شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے ذریعہ قرآن کی 26 آیتوں کو ہٹانے کو لے کر سپریم کورٹ میں داخل کی گئی مفاد عامہ کی عرضی خارج کردی گئی ہے ۔ اس معاملے میں سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے عرضی کو بے بنیاد قرار دیا اور وسیم رضوی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ۔

سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عرضی بے بنیاد ہے ۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار سے پوچھا کہ کیا آپ اس عرضی کے بارے میں سنجیدہ ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ قرآن کی آیتوں کو مدرسوں میں پڑھایا جا رہا ہے اور مدرسے قانونی طور پر سرکار کے تحت ہیں ، مدرسوں کو منظوری ملی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ وسیم رضوی کے ذریعہ داخل کی گئی مفاد عامہ کی عرضی میں کہا گیا تھا کہ یہ آیات ملک کے اتحاد ، سالمیت اور بھائی چارے کے لئے خطرہ ہیں۔ عرضی میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قرآن کریم میں ان 26 آیات کو بعد میں شامل کیا گیا  اور موجودہ وقت میں ان آیتوں کو غلط طریقے لوگوں کو بتایا جا رہا ہے اور غلط تشریح کی جا رہی ہے۔ عرضی میں کہا گیا کہ ان تمام وجوہات کی بنا پر ان آیات کو مقدس کتاب سے ہٹانے کے احکامات جاری کئے جانے چاہئیں ۔‌
وسیم رضوی کی اس مفاد عامہ کی عرضی کو لے کر خاص بات یہ بھی ہے کہ وسیم رضوی نے عرضی داخل کرتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، مسلم پرسنل لا بورڈ کے علاوہ وزارت داخلہ اور وزارت قانون سمیت 59 لوگوں و اداروں کو پارٹی بنایا تھا ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter