لندن/ ايجنسى
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔
بورس جانسن نے کہا کہ اس سال بھی کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔
برطانیہ اور آسٹریا میں روزوں سے متعلق مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، کچھ منگل (آج) اور کچھ بدھ کو پہلا روزہ رکھیں گے ۔
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، مصر، لبنان، انڈو نیشیا، بیلجیئم اور فرانس میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔
سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے۔ حرم شریف اور مسجد نبوی میں پہلی تراویح ہوئی اور 10 رکعت ادا کی گئیں۔ نمازیوں نے محدودتعداد میں ایس او پیز کے ساتھ شرکت کی۔
آپ کی راۓ