معروف عالم دین مولانا شمیم احمد ندوی سخت علیل؛ وباء سے متاثر؛ دعاۓ صحت کی اپیل
لکھنؤ / کیئر خبر
آپ تمام احباب جماعت وجمعیت اور ھمدرد ان قوم وملت کو اس غمناک خبر سے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا جاچکا ہے کہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ، جھنڈا نگر نیپال کے ناظم، ماھنامہ السراج کے مدیر مسئول اور جید عالم دین مولانا شمیم احمد ندوی کی طبیعت تقریباً دوھفتہ سے خراب چل رہی ہے، آپ کے اھل خانہ میں آپ کی رفیقہ حیات، فرزند کاشف سلمہ، بڑی دختر عزیزہ شائستہ سلمہا، خطیب الاسلام جھنڈانگری کے منجھلے پوتے اور الحاج عبدالرشید کے لخت جگر جناب مسرور احمد کی بھی طبیعت کئی روز سے خراب ہے،
فی الحال سارے لوگ لکھنؤ اپنے رہائش گاہ پر آئسولیشن میں ہیں، ڈاکٹر کی نگرانی میں مناسب علاج ھورھا ہے،
. کیئر خبر سے ناظم محترم کی تحریری گفتگو ھوئی ہے انھوں نے اپنی طبیعت کی موجودہ صورت حال کی بابت لکھا ہے کہ” نقاھت وکمزوری اورگلے میں خراش کی وجہ سے بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ھوں، میں اپنے گھر میں ہی صرف ایک کمرہ میں آئی سولیشن میں ھوں، بخار نارمل ہے اور آکسیجن لیول اطمینان بخش ہے”
اپ نے اپنے تمام رفقاء واحباب ،متعارفین اور پرسان حال سے درخواست کی ہے کہ میری، میرے اھل خانہ اور خاندان کے تمام مریضوں کوجو بیمار ہیں، ان سب کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں گے، اللہ تعالیٰ آپ تمام
لوگوں کو نیک صلہ عطا فرمائےی مولانا وصی اللہ مدنی استاذ جامعہ سراج العلوم نے
تمام إخوان جماعت وجمعیت، اساتذہ جامعات، مدارس کے طلبہ وطالبات، حفاظ ودعاة ، اورناظم محترم کے مخلص رفقاء واحباب،محبین ومعتقدین اور مستفیدین سے مخلصانہ گزارش کرتے ہوۓ اپیل کی کہ آپ تمامی حضرات ھمارے بابصیرت ،باھمت ،حوصلہ مند ناظم محترم اور ان کے اہل خانہ میں جو لوگ بیمار ہیں، ان سب لوگوں کی صحت کامل اور شفاء عاجل کے لئے خصوصی دعاؤں کا اھتمام کریں اور ائمہ وخطبائے مساجد منبر ومحراب سے عمومی دعاؤں کی اپیل کریں ،
اللہ ان کی اور ان کے افرادخانہ کی لاحق وعارضی بیماری کو جلد از جلد دور کردے اور صحت وعافیت اور تندرستی جیسی عظیم نعمت سے سرفراز فرماتے ھوئے آپ کا سایہ شفقت وعاطفت تادیر امت مسلمہ پر قائم ودائم رکھے ، آمین
آپ کی راۓ