اردو و ہندی کےمعروف صاحب قلم مولانا خالد حنیف صدیقی کا انتقال پرملال
نئى دهلي/ كيئر خبر
مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی،امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے ایک پریس ریلیز میں تعزیتی بیان جاری کرتے ہویے کہا
یہ خبر نہایت غم واندوہ کے ساتھ سنی گئی کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے سابق کارکن اردو وہندی کے معروف صاحب قلم ،قرآن کریم وکئی کتب احادیث کے ہندی مترجم اور متعدد دستاویزی کتابوں کے مرتب مولانا خالد حنیف صدیقی صاحب کا آج بوقت ظہر مختصر علالت کے بعد دہلی میں انتقال ہوگیا۔انا لله وانا إليه راجعون اللهم اغفر له وارحمه واعفه واعف عنه ووسع مدخله واكرم نزله و اغسله بالماء و الثلج والبرد ونقه من الخطايا كما نقيت الثوب الابيض من الدنس وادخله في جنة الفردوس و اعذه من عذاب القبر وعذاب النار والهم اهله و ذويه الصبر والسلوان امين.
مولانا خالد حنیف صدیقی صاحب کا آبائی وطن بیتنار ،ضلع سدھارتھ نگر صوبہ اتر پردیش ہے۔آپ جامعۃ الفلاح کے فارغ التحصیل ایک باصلاحیت صاحب قلم تھے ۔انہوں نے ایک مدت تک مرکزی جمعیت کے آرگن جریدہ ترجمان میں اپنی خدمات انجام دیں۔پھر کئی اداروں اور شخصیتوں سے وابستہ ہوکر تصنیفی وتحقیقی کام انجام دیا۔جب کہ ترجمہ وترتیب کے کئی اہم منصوبے بطور فری لانسر تکمیل تک پہنچائے۔آپ وقتا فوقتاً دہلی کی بعض مساجد میں خطبہ جمعہ بھی دیتے تھے۔بعض مدارس میں مدرس بھی رہے ۔آج افسوس کہ جماعت وملت ایک کہنہ مشق مولف ومترجم سے محروم ہو گئی۔پسماندگان میں اہلیہ ،تین صاحبزادے،چار صاحبزادیاں اور متعدد پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے،خدمات کو قبول کرے،جنت الفردوس کا مکین بنائے ,پسماندگان ومتعلقین کو صبر جمیل کی توفیق بخشے اور جمعیت وجماعت کو نعم البدل عطا فرمائےآمین۔
کئیر فاؤنڈیشن نیپال کے جنرل سیکریٹری مولانا عبد الصبور ندوی نے ان کے سانحہ ارتحال پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہویے کہا ہم سب ایک انتہائی باصلاحیت علم دین اور مترجم و مؤلف کے محروم ہوگئے – جھنڈا نگر و دہلی میں بارہا ملاقاتیں رہیں- خوش مزاج اور سادگی پسند تھے- ملاقات پر بیتنار آنے کی دعوت ضرور دیتے- ٢٠٠٤ میں پاکوڑ آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کے سووینئر کی ترتیب انہوں نے اور مولانا عبد المنان سلفی رحمہما اللہ نے دی تھی- اس موقع پر دہلی میں ان کے ساتھ سووینئر کے بعض حصوں کی پروف ریڈنگ میں نے کی تھی اور بعض معلومات کا اضافہ بھی کیا تھا- اس پر مولانا خالد صدیقی رحمہ اللہ نے سراہا اور حوصلہ افزائی کی- اللہ انکی مغفرت فرماے اور کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے
آپ کی راۓ