بھارت، کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ سے متجاوز

4 مئی, 2021

نئى دهلى/ ايجنسى

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 لاکھ 55 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آ گئے جس کے بعد بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئے۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے بھارت میں مزید 3 ہزار 400 سے زائد افراد جان سے گئے۔ جہاں پر ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

دوسری جانب بڑی تعداد میں کورونا ویکسی نیشن کے بعد امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے کمی ہونے لگی، پیر کو صرف اڑتیس ہزار نئے مریض سامنے آئے۔

ادھر فرانس میں بھی صرف تین ہزار سات سو نئے مریض سامنے آئے جبکہ ویکسی نیشن کے بعد برطانیہ، اٹلی، اسپین اور جرمنی میں بھی کورونا کی صورت حال بڑی حد تک قابو میں آ گئی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter