نیپال میں اب تک سب سے زیادہ ایک دن میں 7،660 کورونا کیسیز ریکارڈ، 55 اموات

4 مئی, 2021

کٹھمنڈو/ کیئر خبر

نیپال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک دن میں 7،660 نئے کیسیز کا اضافہ ہوا ہے۔

وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، منگل کے روز 7،587 افراد 16،131 پی سی آر ٹیسٹ کے دوران اور 73 دیگر افراد نے 571 اینٹیجن ٹیسٹ کے ذریعہ کورونا مثبت پاۓ گئے ہیں۔

اسی طرح، وزارت صحت نے بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوویڈ 19 سے متعلق 55 نئی اموات کی تصدیق کی ہے جو اب تک ایک ہی دن میں اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اسی طرح ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1،175 کوویڈ 19 مریض صحتیاب ہوئے۔

منگل کی سہ پہر تک نیپال میں کوویڈ 19 کیسیز کی تعداد 351،005 ہے جن میں ہلاکتوں کے 3،417 کیسیز ہیں۔

اس وقت ملک بھر میں 55،520 کوویڈ 19 مریض اپنے گھروں پر آئسولیشن میں ہیں ،

صرف 24 گھنٹوں کے دوران وادی کٹھمنڈو میں کورونا کے 3،893 نئے واقعات دیکھنے میں آئے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter