وزیراعظم اولی وزارت عظمیٰ کے منصب سے برخواست؛اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام

10 مئی, 2021

کٹھمنڈو/ کیئر خبر

آج نیپالی پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن میں وزیراعظم کے پی شر ما اولی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ انہیں صرف 93 ووٹ ملے جبکہ اعتماد کے لئے 136 ووٹوں کا ملنا ضروری تھا۔

پارلیمنٹ کے بیشتر ممبران نے اولی کے خلاف ووٹ دے کر اولی کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے آٹومیٹک برخواست کر دیا۔

سیاسی اٹھا پٹک کے درمیان اور شدید اختلافات کے چلتے اولی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں جمعرات کو نئی سیاسی قیادت کی تشکیل کا امکان ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter