نماز عید حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق گھروں میں ادا کریں:ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر

13 مئی, 2021
سدھارتھ نگر / کیئر خبر
موصولہ پریس ریلیز کے مطابق
ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر آپ تمام حضرات سے درج ذیل امور پر خصوصی توجہ دینے اور وسعت و طاقت بھر عمل کرنے کی گزارش کرتی ہے :
1- کل مورخہ 14 مئی 2021ء بروز جمعہ شوال کی پہلی تاریخ ہے۔ نہایت سادگی اور خوش گوار ماحول میں عیدالفطر کی خوشی منائیں۔
2- نماز عید سے پہلے فی کس ڈھائی کلو غلہ صدقۂ فطر نکالیں۔
3- چاند نکلنے کے بعد سے لے کر نماز عید ختم ہونے تک تکبیرات عید کا اہتمام کریں۔
4- کوڈ19 یا کورونا وبا کی سنگینی کے باعث نمازیوں کی صحت و تندرستی کے تحفظ اور حکومت کی گائیڈ لائن کے پیش نظر گذشتہ سال کی طرح امسال بھی 2 رکعت عید الفطر کی نماز 12 تکبیراتِ زوائد کے ساتھ اپنے اپنے گھروں میں باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کریں۔
5۔ عیدالفطر کی نماز پڑھنے کا طریقہ :
  *پہلی رکعت*
      تکبیر تحریمہ (الله اكبر) کہہ کر سینے پر ہاتھ باندھ لیں، اس کے بعد آہستہ دعائے ثناء پڑھیں، پھر بلند آواز سے سات زائد تکبیریں کہیں جہری سورہ فاتحہ اور اس کے بعد سورہ *ق* یا سورہ *اعلى* یا دوسری سورت جو یاد ہو اس کی تلاوت کریں پھر رکوع و سجدہ کریں۔
  *دوسری رکعت*
تکبیر کہتے ہوئے دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوں پھر بلند آواز سے پانچ زائد تکبیریں کہیں پھر جہراً سورہ فاتحہ کی قرآت کے بعد سورہ *قمر*  یا سورہ *غاشیہ* یا کسی دوسری سورت کی تلاوت کریں، پھر رکوع، سجدہ کرنے کے بعد تشہد میں بیٹھیں اور دعاء پڑھنے کے بعد سلام پھیر دیں، اس کے بعد اگر کوئی خطبہ دینے والا ہو تو مختصر خطبہ دیں-
6۔ حفظانِ صحت کی خاطر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک پہنیں اور سوشل ڈیسٹنسنگ (سماجی فاصلہ) بنائے رکھیں۔
7۔ ملت اسلامیہ کے تحفظ،   اسلام کی سربلندی، باھمی الفت ومحبت ،اتحاد واتفاق اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے دعا کریں۔
8۔ ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ذمہ داروں کی طرف سے آپ اخوان جماعت کو *عیدالفطر* کی ڈھیر ساری خوشیاں مبارک ہوں۔
*تقبل الله منا و منكم*
اللہ پوری انسانیت کو تمام آفات و بلیات خصوصاً کورونا کی وبا سے جلد نجات دیتے ہوئے ہمارے صیام و قیام اور طاعات و عبادات کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمين!
*اپیل کنندہ*
*(مولانا) محمد ابراہیم مدنی (امیر)*
*وصی اللہ عبدالحکیم مدنی(ناظم)*

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter