سدھارتھنگر/ پریس ریلیز
ضلعی جمعیت اھل حدیت سدھارتھ نگر کے ناظم اعلی مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے تمام احباب جماعت کو یہ اطلاع دی ہے کہ جماعت کے ممتاز ومعروف عالم دین ،جامعہ اسلامیہ خیر العلوم ڈومریا گنج کے شیخ الجامعہ اور ضلعی جمعیت اھل حدیت سدھارتھ کے امیر مولانا محمد ابراہیم مدنی کی طبیعت کچھ دنوں سے ناساز چل رہی ہے ،حسب سہولت واستطاعت گھر ہی پر علاج جاری ہے، درمیان میں کچھ افاقہ ھوگیا تھا لیکن ابھی نقاھت وکمزوری کا احساس ھورھا ہے اور مکمل طور پر طبیعت میں فرحت نہیں ہے، اسی اثناء ان کی اھلیہ محترمہ کی بھی طبیعت خراب ھوگئی ہے علاج کی غرض سے انھیں گورکھپور لے جایا گیا ہے، انھوں نے تمام طلبہ، علماء ودعاة، رفقاء واحباب اور محبیبن ومتعلقین سے اپنی اور اپنی رفیقہ حیات کے لیے دعائے صحت کی مخلصانہ درخواست کی ہے
آپ کی راۓ