رنگ پور کلیا میں دو بچوں عثمان اور امین کا بہیمانہ قتل؛ علاقه میں دہشت کا ماحول

18 مئی, 2021

کلیا/ کئیر خبر
ضلع بارہ کے کلیا میں دو بچوں کی لاشیں ملی ہیں جنھیں ذبح کر کے ان کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔ بارہ پولیس کے ترجمان گوتم مشرا نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے 9 سالہ عثمان انصاری اور 7 سالہ امین انصاری کی لاشیں منگل کی صبح رنگ پور کے مدرسہ کنز العلوم کے احاطے سے بر آمد کیں۔ دونوں مقتول بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا ، "یہ دونوں پیر کی شام سات بجے ایک ساتھ گھر سے باہر نکلے تھے۔ اور صبح مذبوح حالت میں انکی لاش ملی۔ انہوں نے بتایا۔” ہم نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس تفتیش کے لئے تربیت یافتہ کتوں کی مدد حاصل کر رہی ہے جس سے درندوں تک پہنچنے میں آسانی ہوگی –

اس پاس کوئی ہتھیار نہیں ملا ،ان کے بارے میں پوچھ گچھ کریں گے کہ وہ کہاں گئے تھے اور کس سے ملے تھے وغیرہ۔ ” انہوں نے کہا ، ‘انھیں کس نے مارا؟ اس میں کون ملوث ہے؟ ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ‘

اس دل دھلا دینے والے واقعے کے بعد علاقہ میں دہشت کا ماحول ہے؛ عوام مطالبہ کر رہی ہے کہ مجرمین کو جلد پکڑ کر عبرتناک سزا دی جائے-

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter