جھنڈا نگر (پریس ریلیز)
ببھنی خورد گورکھپور میں پیدا ہوئے ڈاکٹر ثناء اللہ کے انتقال سے پورا خانوادہ زکریا نڈھال ہے ھیں پونہ کی کیلکربستی کے بے شمار لوگ بھی غم ذدہ ھیں کہ ھم سے ایک ایسی شخصیت جد اھو گٔئی جس نے ھم لوگوں کے لئے اسلاف کی طرح مساجدو مدرسے کا قیام کیا ۔
ڈاکٹر ثناء اللہ جنھیں مرحوم لکھتے ھوئے کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ایک خوش اخلاق۔ملنسار۔جفاکش۔خدمت خلق سے سرشار شخصیت کے مالک تھے انہوں شہر پونہ میں سلفی مسجد کی بنیاد رکھی اور کیلکر بستی پونہ جیسے بھاری بستی میں سہ منزلہ مسجد و معھد مدرسہ کا قیام کیا جس میں چھوٹے بجے دین کی کی روشنی سے منور ھو رھے ھیں
ان خیلات کا اظہار مشرف جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر مولانا زاھد آزاد جھنڈا نگری نے ایک ریلیز میں کیا
ڈاکٹر ثناء اللہ رح کے برادر کلاں پونہ شہر کے معروف حکیم ڈاکٹر عبدالسلام ۔بی یو ایم ایم ایس۔ نے بتایا کہ ڈاکٹر ثناء اللہ نے پونہ میں ورگی دیواچی میں دو مساجد کی بنیاد رکھی ۔میربچھوٹا بھائی ایک ملنسار اور خوش اخلاق انسان تھا اللہ ان کی خطاؤں کو معاف فرمائے
مہتمم جامعہ خدیجۃ الکبریٰ ڈاکٹر سعید صاحب اثری نے اپنے دلی غم کا اظہار کرتے ھوئے ایک بہترین انسان ھم سے جدا ھو گیا
عبد العظیم مدنی ناظم جامعہ خدیجۃ الکبریٰ نے کہا کہ ھمارے برادر نسبتی ڈاکٹر ثناء اللہ نے اپنے تین بیٹوں کی شادیاں ھمارے ھی خاندان میں کیں وہ رشتے داریاں نبھانے میں بہت مشہور تھے ۔ وہ ایک مخلص انسان تھے اللہ نے آپ کو خدمت خلق کا بھر پور جذبہ عطا فرمایا تھا .ایک دہے قبل ببھنی خورد مہراج گنج یوپی سے منتقل ہوکر آپ نے پونہ میں سکونت اختیار کی اور وہیں دینی امور انجام دینا شروع کیا. آپ نے الدعوۃ ایجوکیشنل سنٹر پونہ کی بنیاد ڈالی اس کے تحت مختلف مواقع پر چھوٹے بڑے پروگرامس منعقد ہوتے رہے اور اسی سنٹر کی نگرانی میں ہنگامی صورت حال ہو یا دیگر مناسبات فقراء و مساکین کے لئے کھانے پینے کے پیکٹ بھی تقسیم ہوتے رہے ہیں
ڈاکٹر ثناء اللہ صاحب رحمہ اللہ نے ورلی دیواچی پونہ میں ایک عالی شان سہ منزلہ مسجد کی بنیاد ڈالی اس کی تعمیر کے لئے آپ نے کافی بھاگ دوڑ کی. الحمدللہ یہ مسجد اب تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے جس میں حفظ قرآن اور مکتب کی تعلیم ہوگی. آپ نے ٹیلکر بستی پونہ میں ایک اور مسجد کی بنیاد ڈالی ہے اللہ آپ کی خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عنایت کرے.
مولانا محمداکرم عالیاوی نے کہا کہ میں جب جب پونہ گیا تو آپ نے نہایت ہی خندہ پیشانی سے پیش آئے اور اچھی مہمان نوازی کی۔ وہ ھمارے کئی عم زاد برادر نسبتی میں بہت فائق تھے
بھیراھواں جمعیت خدمت الانسانیہ کے سکریٹری مولانا اشفاق سنابلی نے کہا کہ آپ ایک مشفق انسان تھے۔چھوٹوں کو بہت ھی محبت سے بابو کہ کر بلاتے تھے۔وہ ایک انسانیت نواز شخصیت کے مالک تھے
ڈاکٹر عطاء اللہ سنابلی نے کہا وہ بہت ھی بااخلاق و ملنسار انسان تھے جھوٹوں کو بہت ھی پیار سے مخاطب کرتے ھم سب کو ھمیشہ بابو کہہ کرکے بلاتے تھے
کاٹھمنڈو سے مولانا عبد الصبور ندوی نے کہا کہ پھو پھا ایک جامع شخصیت کے مالک تھے اللہ ان کی مغفرت فرمائے
عزیزم احمد اللہ عبید اللہ نے عمان سے اپنی تعزیتی پیغام میں دلی غم کا اظہار کیا ۔ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اللہ ایسے لوگوں کو خاص انعام سے نوازتا ھے۔
الحاج عبد السلام عبداللہ مدنی نے کہا کہ ھمارے پھوپھا بہت ھی نیک صفات کے انسان تھے ۔دینی خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے
انہوں نے اپنے پیچھے 7/بینوں ۔مولانا عبد الرشید اثری۔مولانا شاھد جمال سنابلی۔ عبد الحمید بے اے۔عبدالمجید ۔عبدالقدیر۔عطاءاللہ ۔عبدالمحسن۔ اور تین بیٹیاں ۔پوتے پوتیاں ۔نواسے ۔اور نواسیوں کی ایک بڑی تعداد چھوڑی ھے جو ان شاءاللہ ان کے لئے صدفہ جاریا ھوں گے
اللہ ھمارے بھانجے و بھانجیون کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی قبر کو نور سے منور کر دے آمین
آپ کی راۓ