بلرام پور/ كيئر خبر
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلرام پور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں کورونا سے ہلاک مریض کی لاش راپتی دریا میں پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دو آدمی لاش لیے کھڑے ہیں جن میں سے ایک نے کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی لباس بھی پہن رکھا ہے۔
اس دوران حفاظتی لباس میں ملبوس شخص لاش کو بیگ میں سے نکال رہا ہے جبکہ دوسرا اس کی مدد میں مصروف ہے۔
یہ ویڈیو گاڑی میں سوار دو مسافروں کی جانب سے بنائی گئی۔
بلرام پور کے چیف میڈیکل آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ لاش کورونا کے مریض کی تھی جبکہ مریض کے رشتہ دار اسے دریا میں پھینکنے کی کوشش کر رہے تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جاچکا ہے۔
آپ کی راۓ