تامل ناڈو/ ايجنسى
بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں سانپ کو زندہ کھانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو میں تامل ناڈو کے ضلع مدورائی سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ کسان کو سانپ کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ شخص نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس سانپ کھانے سے کورونا وائرس انسان کو نہیں لگتا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات حرکت میں آیا اور اس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
اس شخص کی شناخت وادی ویلو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس پر 7 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔
آپ کی راۓ