نیپال: آٹھ نیے وزراء کے ساتھ وزیر اعظم اولی نے اپنی کابینہ کو آج ایک مکمل شکل دے دی

10 جون, 2021

کٹھمنڈو / کئیر خبر
عبوری وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے اپنی کابینہ کو آج ایک مکمل شکل دے دی ہے۔

صدر جمہوریہ کے دفتر کے مطابق ، کابینہ میں اب کل 25 ارکان ہوں گے کیونکہ جمعرات کو وزیر اعظم اولی نے آٹھ نئے وزراء کو کابینہ میں جگہ دی ہے۔

ذرایع کے مطابق ، تمام نئے مقرر کردہ وزراء نے آج چار بجے اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیا ہے ۔

مختلف حلقوں کی وسیع تر تنقید کے باوجود ، وزیر اعظم اولی نے گذشتہ ماہ پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ ہار جانے کے بعد دوسری بار اپنی کابینہ میں ردوبدل کیا- یاد رہے 22 مئی کو پارلیمنٹ کو ایک بار پھر اولی نے تحلیل کردیا تھا۔

تازہ ترین ردوبدل میں ، کھگراج ادھیکاری ، جو اس سے قبل سشیل-کویرالہ کی زیرقیادت کابینہ میں وزیر صحت کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ، کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ کاسکی سے منتخب ، ادھیکاری اولی کا قریبی مانا جاتا ہے۔

اسی طرح ، جنتا سماج وادی پارٹی (جے ایس پی) کے راج کشور یادو (وزیر صنعت ، تجارت ) اور نینکالا تھاپا (وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی) کو کابینہ کا ممبر منتخب کیا گیا ہے۔ تھاپا سابق وزیر داخلہ رام بہادر تھاپا کی شریک حیات ہیں ، جنہوں نے نیپال کمیونسٹ پارٹی (این سی پی) کے تحلیل ہونے کے بعد سی پی این-یو ایم ایل میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اولی نے اپنی کابینہ میں جولا کماری ساہ (زراعت) ، نارد منی رانا (جنگلات) ، گنیش کمار پہاڑی (جنرل ایڈمنسٹریشن) اور موہن بنیہ (کابینہ امور) کو منتخب کیا اور ساتھ ہی آشا کماری بی کے بھی شامل ہیں ، جن کو راجیہ وزیر برائے جنگلات اور ماحولیات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter