سدھارتھ نگر میں سلفیہ ہاسپٹل کا قیام بے مثال اقدام: مولانا عبدالرشید مدنی

11 جون, 2021

سدھارتھنگر/ کیئر خبر

جامعہ سراج العلوم جھنڈانگر کے فاضل استاذ و سابق شیخ الجامعہ مولانا عبدالرشید مدنی نے سوہانس بازار لوٹن میں سلفیہ ہاسپٹل کا سنگ بنیاد رکھتے ہوۓ کہا

ڈاکٹر فرید احمد سلفی ضلع سدھارتھ نگر کے ایک متحرک اور فعال سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ ملک اور قوم وملت کے تئیں درد مندانہ دل رکھتے ہیں،
خدمت خلق کے لئے وہ ہمیشہ سے پیش پیش رہے ہیں، جو کہ قابل فخر ہونے کے ساتھ ساتھ قابل تقلید بھی ہے۔

ضلع سدھارتھ نگر کے لوٹن سوہانس علاقہ میں کلینک کی کمی اور قابل ڈاکٹروں کی کمیابی کی وجہ سے عام طور پر لوگوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر دربدر بھٹکنا پڑتا تھا، (کورونا کے وقت میں شدت کے ساتھ اس کا احساس ہوا) جس کے پیش نظر ان کی دلی آرزو تھی کہ ہاسپٹل قائم کیا جائے، اپنے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے ہاسپٹل کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

ہاسپٹل کے قیام کے اہداف ومقاصد میں سب سے اہم چیز ملک اور قوم وملت کے نادار و غریب عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ پریشان حال سفید پوش علماء برادری کے لئے بھی علاج ومعالجہ کو آسان بنانا ہے۔

مولانا مدنی ان کے اس عظیم جذبہ کو سلام کرتے ہوۓ  مبارکباد پیش کیاہے۔ یہ ہاسپٹل ضلع سدھارتھ نگر کے عوام اور خصوصی طور پر نوگڑھ کے گرد و نواح کے لوگوں کے لئے عظیم تحفہ ہے۔

اس موقع پر اسپتال کے ڈائرکٹر ڈاکٹر فرید نے کہا آپ تمام لوگوں کے دعاؤں کی بدولت ہم نے خدمت خلق کا مرکز سلفیہ ہاسپٹل کا بنیاد اپنے دو محترم ہندو نیپال۔کے قابل قدر علمی شخصیت شیخ عبد الرشید مدنی امین عام جمعیت الحراء نیپال و شیخ نعیم الدین مدنی سابق شیخ الجامعہ جامعہ سلفیہ بنارس و دیگر اساتدہ علمائے کرام و دوستوں کی موجودگی میں دونوں عظیم شخصیتوں کے دست مبارک سے بنیاد رکھی گٰئی۔

اس موقع پر مولانا عبدالماجد ندوی؛ مولانا فیصل مکی؛ مولانا شریف مکی؛ مولانا خالد سراجی سمیت علاقہ کے معززین موجودتھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter